ہیپاٹائٹس کے جعلی انجکشن تیار کرنے والی کمپنی کے 3مالکان کو مجموعی طور پر20سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں

ہیپاٹائٹس کے جعلی انجکشن تیار کرنے والی کمپنی کے 3مالکان کو مجموعی طور ...
ہیپاٹائٹس کے جعلی انجکشن تیار کرنے والی کمپنی کے 3مالکان کو مجموعی طور پر20سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے ہیپاٹائٹس کے جعلی انجکشن تیار کرنے والے نوبٹی فارمہ سوٹیکل یونٹ کے 3مالکان کو مجموعی طور پر20سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ایف آئی اے نے نوبٹی فارمہ سوٹیکل یونٹ وحدت کالونی کے تین مالکان حافظ جمیل،محمد سلیم اختر اور میاں سجادحسین سمیت تین ملازمین محمد اصغر، مدثر اور محمد نعیم کو ہیپاٹائٹس کے جعلی انجکشن تیارکرکے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کررکھا تھا، عدالت میں چالان آنے پر کیس کی باقاعدہ سماعت ہوئی،چیئرمین ڈرگ کوٹ نے گزشتہ روز سماعت کے بعدجرم ثابت ہونے پر نوبٹی فارما سوٹیکل یونٹ وحدت کالونی کے مالک حافظ جمیل انجم کو 8سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ، محمد سلیم اختر کو 6 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ میاں سجادحسین کو 6 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ﺅں کا حکم سنا دیا ہے ، عدالت نے کیس کے مقدمہ میں شریک دیگرملزموں محمد اصغر، مدثر اور محمد نعیم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

لاہور -