سیف سٹی پراجیکٹ ،عدالتوں میں ترجیحی بنیادوں پر جدیدکیمرے نصب کئے جائیں

سیف سٹی پراجیکٹ ،عدالتوں میں ترجیحی بنیادوں پر جدیدکیمرے نصب کئے جائیں
سیف سٹی پراجیکٹ ،عدالتوں میں ترجیحی بنیادوں پر جدیدکیمرے نصب کئے جائیں

  

لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہر لاہورکے دیگر اہم مقامات پرشہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے جدیدکیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، اس ضمن میں سیف سٹی پروگرام کے چیف آفیسر اطہراسماعیل کو سیشن جج لاہور نے عدالتوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی تفصیلات بھی فراہم کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروگرام کے چیف آفیسر اطہراسماعیل نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ،سینئرایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید، شبرعباس اعوان اور گارڈین جج شازیہ منور سے ملاقات کی ،چیف آفیسر اطہر اسماعیل نے دوران ملاقات سیشن جج کو بتایا کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ عدالتوں میں آنے والے افراد کی نقل وحرکت کا پتہ چل سکے ، سیشن جج نے طارق اسماعیل کو عدالتوں کے تمام راستوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں، سیشن جج نے شازب سعید اور شبیرعباس اعوان کو کسی بھی تعاون کے لئے کوآرڈینٹر مقرر کردیا ہے،علاوہ ازیں شہر لاہور کو بھی سیکورٹی کے لحاظ سے محفوظ بنانے کے لئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے ۔

مزید :

لاہور -