الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری کے الزام میں سابق ایم پی اے فاروق گھرکی کے خلاف استغاثہ دائر کردیا

الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری کے الزام میں سابق ایم پی اے فاروق گھرکی کے خلاف ...
الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری کے الزام میں سابق ایم پی اے فاروق گھرکی کے خلاف استغاثہ دائر کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری رکھنے پر سابق ایم پی اے پی پی 159 فاروق یوسف گھرکی کے خلاف سیشن کورٹ میں استغاثہ دائر کردیاہے۔سیشن جج نذیر احمد گجانہ کی عدالت میں الیکشن کمشن لاہورنے سابق ایم پی اے فاروق یوسف گھرکی کے خلاف استغاثہ دائر کیا گیا ہے جس میں استدعا کی گی کہ انہوں نے سابق ایم پی اے کی ڈگری کی تصدیق کرائی جو جعلی ثابت ہوئی ،ایم پی اے سے استعفی لے لیا گیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے پر کارروائی کی جائے ،عدالت نے استغاثہ دائر ہونے پر فاروق یوسف کو 18اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔

مزید :

لاہور -