بینکنگ کورٹ ، عدالتی حکم عدولی پر ڈی پی او گجرات کو شوکاز نوٹس

بینکنگ کورٹ ، عدالتی حکم عدولی پر ڈی پی او گجرات کو شوکاز نوٹس
بینکنگ کورٹ ، عدالتی حکم عدولی پر ڈی پی او گجرات کو شوکاز نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج عبدالقیوم خان نے حبیب بنک منگووال برانچ سے 8 کروڑ روپے سے زائدخوردبرد کیس میں مفرور ملزم ظفراقبال کا چالان پیش نہ کرنے پر ڈی پی او گجرات کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔بینک جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے منگووال حبیب بینک برانچ کی 8کروڑ76لاکھ روپے کی رقم چاول خریدنے کی مد میں خوردبرد کرنے پر 4 ملزمان نعیم احمد، اعجاز احمد، ظفراقبال اور سجاد کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ اس کیس میں ایک ملزم ظفراقبال مفرور ہے ،عدالت نے بعد میں اس کا چالان پیش کرنے کا مقدمے کے تفتیشی آفیسر عبدالرحمن کو حکم دیا لیکن اس نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،عدالت نے گزشتہ روزتفتیشی کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی او گجرات کو حکم دیا تھاکہ تفتیشی آفیسر عبدالرحمن کے خلاف کارروائی کرکے چالان پیش کیا جائے تاہم ڈی پی او نے بھی عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر عدالت نے گزشتہ روزڈی پی او گجرات کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

لاہور -