غیر قانونی طور پر لندن جانے کی کوشش ،3افغان خواتین اور 11سالہ لڑکے کو 50،50ہزارروپے جرمانہ ،عدم ادائیگی پر جیل روانہ

غیر قانونی طور پر لندن جانے کی کوشش ،3افغان خواتین اور 11سالہ لڑکے کو ...
غیر قانونی طور پر لندن جانے کی کوشش ،3افغان خواتین اور 11سالہ لڑکے کو 50،50ہزارروپے جرمانہ ،عدم ادائیگی پر جیل روانہ

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور نے بغیر امیگریشن کے لاہور سے لندن جانے والی 3افغان خواتین اور11سالہ لڑکے کو 50،50ہزارروپے جرمانہ کردیا، ملزموں کی طرف سے جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے پر عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا۔سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے 3افغان خواتین لبنی علی، رہنا مہندی،وحیدہ زادی اور 11سالہ لڑکے ناصر کو گرفتار کرکے پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ چاروں کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ،چاروں غیرقانونی طریقے سے لاہور سے لندن جا رہے تھے ان کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات چیک کیے گے تو معلوم ہوا کہ انہوں نے امیگریشن ہی نہیں کررکھا تھا اور بورڈنگ کارڈ وصول کررہی تھیں ،عدالت نے پاکستان سے لندن غیرقانونی طریقے سے جانے کی کوشش کرنے کے الزام میں چار وں کو 50،50ہزارروپے جرمانہ کردیا چاروں بروقت جرمانہ ادا نہ کرسکے جس پر عدالت نے چاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔

مزید :

لاہور -