شام ،پاکستان اور افغانستان سے 300افراد آئل ٹینکر میں بند کرکے یورپ سمگل کیے جانے کا انکشاف

شام ،پاکستان اور افغانستان سے 300افراد آئل ٹینکر میں بند کرکے یورپ سمگل کیے ...
شام ،پاکستان اور افغانستان سے 300افراد آئل ٹینکر میں بند کرکے یورپ سمگل کیے جانے کا انکشاف

  

بداپسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)شام ،پاکستان اور افغانستان سے 300افراد آئل ٹینکر میں بند کرکے یورپ سمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سکائی نیوز کے مطابق یہ انکشاف ہنگری سے پکڑے گئے ایک گروہ کے پانچ افراد نے ہنگری کی عدالت میں کیا ہے،ان ملزموں کو سپیشل ٹیم نے چھاپے مار کر گرفتار کیا ہے،ان ملزموں نے اعتراف کیا ہے کہ شام ،پاکستان اور افغانستان سے 300افراد آئل ٹینکر میں بند کرکے یورپ سمگل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شام ،پاکستان اور افغانستان سے کسٹم شدہ ٹینکروں میں بند کرکے لایا جاتا تھا یہ لوگ زیادہ تر جرمنی اور اٹلی میں روپوش ہیں،پولیس نے ان ٹینکروں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں کہ کیسے ان افراد کو ٹینکروں میں پیک کرکے لایا جاتا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -