وکلاءعدلیہ تنازع، مصالحت کی اعلیٰ سطحی کوششیں ،پاکستان بار کونسل کے وفد اور چیف جسٹس کی ملاقات

وکلاءعدلیہ تنازع، مصالحت کی اعلیٰ سطحی کوششیں ،پاکستان بار کونسل کے وفد اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وکلاءنمائندہ کنونشن میں عدلیہ کے خلاف تندو تیز تقریروں اور قرار دادوں کے بعد وکلاءاور عدلیہ میں مصالحت کی اعلیٰ سطحی کوششیں شروع ہوگئیں ،اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ ، سینئرترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار، سپروائزری کمیٹی کے ممبر ججز اورپاکستان بار کونسل کے وفدکی ملاقات ہوئی جوکئی گھنٹے جاری رہی، ملاقات لاہور ہائی کورٹ کے نیو لائبریری ہال میں ہوئی جس میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد فروغ نسیم اور ممبران محمد مقصود بٹر، نصر اللہ وڑائچ، چودھری اشتیاق احمد خان سمیت دیگر سینئرارکان شریک ہوئے۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ممبر انسپکشن ٹیم بھی موجود تھے۔ طویل ملاقات میں دونوں طرف سے شکوے شکایت کئے گئے جس کے بعد طے پایا کہ مسائل اور تنازعات کے کے حل کے لئے عدلیہ اور وکلاءنمائندوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان کا کوئی متفقہ حل نکالا جائے ۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسائل کے حل اورلاہور ہائی کورٹ کی سپروائزری کمیٹی کی کارروائی کے طریقہ کار کا تعین آئندہ ملاقات میں کیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -