بالی ووڈ کی وہ معروف شخصیات جو بلوچستان میں پیدا ہوئیں

بالی ووڈ کی وہ معروف شخصیات جو بلوچستان میں پیدا ہوئیں
بالی ووڈ کی وہ معروف شخصیات جو بلوچستان میں پیدا ہوئیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تقسیم ہند سے قبل بہت سی مشہور شخصیات پاکستان آئیں اور بہت سے لوگ انڈیا چلے گئے۔ انہی لوگوں میں سے بہت سے لوگ بلوچستان میں بھی پیدا ہوئے جو بعد میں انڈیا جا کر بالی ووڈ کا حصہ بن گئے اور دنیا بھر میں خوب نام کمایا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہیرو اور ڈائیلاگ بولنے کے منفرد انداز سے پہچانے جانے والے اداکار ” راج کمار“ بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں 8 اکتوبر 1926 کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے بطور ہیرو اور معاون اداکار متعدد لازوال فلموں میں کام کیا لیکن ان کی فلم پاکیزہ آج بھی دیکھی جاتی ہے۔

بالی ووڈ کے سائیڈ ہیرو اور منفی کردار ادا کرنے والے قادر خان بھی بلوچستان میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 22 اکتوبر 1940 کو پشین میں آنکھ کھولی اور تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ ہندوستان چلے گئے۔

علاوہ ازیں منفی کرداروں سے شہرت پانے والے سریش اوبرائے نے بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 17 دسمبر 1946 کو پہلی سانس لی ۔ وہ معروف اداکار ویوک اوبرائے کے والد ہیں۔

مزید :

تفریح -