سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.9ریکارڈ کی گئی

سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.9ریکارڈ کی گئی
سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.9ریکارڈ کی گئی

  

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی ہے،مرکز پاک،افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی 92کلومیٹر ہے۔

ان علاقوں کے رہائشی کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے،لوگوں کے درمیان خوف و ہراس پایا گیا ہے،کل رات کو بھی مالا کنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،جانی ومالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مزید :

قومی -