لندن کا شاپنگ مال خالی کرالیا گیا،مشکوک پیکٹ کی اطلاع
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وکٹوریا سینٹر شاپنگ مال خالی کرالیا گیاہے،مشکوک پیکٹ کی اطلاع ملنے پر مال کو خالی کراوایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے ناٹنگم کے شاپنگ مال میںمشکوک پیکٹ کی اطلاع پراسے خالی کروالیا ہے۔پیکٹ کی اطلاع کے بعد پولیس نے شاپنگ مال کی تلاشی شروع کردی ہے،مال کے اندر موجود تمام شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔