تحریک انصاف نے 30اکتوبر کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے 30اکتوبر کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج کا اعلان ...
تحریک انصاف نے 30اکتوبر کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا

  

لندن(عرفان الحق)پاکستان تحریک انصاف نے تیس اکتوبر کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔ راہنما تحریک انصاف فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ عمران خان پورے پاکستان کےلئے لڑ رہا ہے۔ اورسیز پاکستانیوں کوبھی چاہئے کہ وہ بڑھ چڑھ کراس کا ساتھ دیں۔ تیس اکتوبر کو عمران خان اسلام آباد بند کریں گے جبکہ اورسیز پاکستانی ہائی کمیشنر کے باہر احتجاج کریں۔ وہ مشرقی لندن میں تحریک انصاف کے تیس اکتوبر کے حوالہ فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر صاحبزادہ جہانگیر۔ لیبر ونگ کے صدر امجد خان۔ سونیا عرفان۔ عاطف چوہدی۔ رومی ملک کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ فوزیہ قصوری ان دنوں یوکے کے دورے پر ہیں اور وہ تحریک انصاف کے تیس اکتوبر کے جلسے کےلئے فنڈز اکھٹے کررہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اکیلے کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان طبقے کو شعور دیا ہے کرپشن اور ناانصافی کے خلاف۔ اور انہیں بتایا ہے کہ اپنا حق کیسے حاصل کرنا ہے

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تیس اکتوبر کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی پہلے بھی عمران خان کے ہر حوالے سے مدد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ تقریب سے دیگر مقررین عاطف چوہدری۔ سونیا عرفان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کی ہر حوالے سے سپورٹ کرنے کا اعلان کیا

مزید :

برطانیہ -