چین کی امریکا اور شمالی کوریا سے دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنے کی درخواست
بیجنگ (این این آئی)چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور شمالی کوریا سے درخواست کی ہے کہ وہ دھمکیوں کا سلسلہ بند کرکے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو مزید ہوا دینے سے گریز کریں۔
پاک فوج کے ہوتے دنیا کی کوئی طاقت یہ کام نہیں کرسکتی۔۔۔۔۔۔۔ قمر زمان کائرہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں خطے میں امریکا کے بمبار طیاروں کی پروازوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں فریقوں کو خطرناک اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں ممکنہ جنگ کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا اس لئے تمام فریق صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔واضح رہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا سے صبر و تحمل سے کام لینے کی حکومت چین کی درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ہفتے کے دوران امریکا کے بمبار طیاروں نے کئی بار جزیرہ نما کوریا میں شمالی کوریا کی سرحدوں کے قریب پروازیں کیں تھیں۔
