آرمی آفیسر بن کر آزاد کشمیر میں شراب سپلائی کرنے والا اپنی بیوی سمیت پکڑا گیا

15 اکتوبر 2017 (15:18)

کوٹلی(این این آئی)آرمی آفیسر بن کر آزاد کشمیر میں شراب سپلائی کرنے والا اپنی بیوی کے ساتھ تھانہ سہنسہ میں پکڑا گیا۔ بھاری مقدار شراب برآمدجعلی سرکاری گاڑی بھی پکڑی گئی جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ پولیس سہنسہ نے بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر252 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین ڈی ایس پی چوہدری عنصر کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سہنسہ راجہ الیاس نے معہ نفری کرائیٹوٹ کے مقام پر مہران کار کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی کار سے 252بوتل شراب اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزمان منشاء،اور اظہر کو گرفتار کر کے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ تفتیشی آفیسر سردار آصف نے دوران پڑ تال اسلحہ منشیات دوران ناکہ بندی چھنی کے مقام پر روالپنڈی سے آنے والی کلٹس کار کو مشکوک جان کر روکا تو اس میں سوار ملزم حسن و قارولد شفاعت ساکن مسلم ٹاون روالپنڈی نے اپنے آپ کو آرمی کا آفیسر ظاہر کر کے گاڑی بھگا لی ۔پولیس کے تعاقب کرنے پر گاڑی نالی میں گرا دی جس پر پولیس نے دبوچ لیا اور گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے 81بوتل شراب برآمد کر کے اس میں سوار ملزم کی بیوی رخسانہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

پولیس کے مطابق اس کی گاڑی IDE/4155ضبط کر نے پر پتا چلا سرکاری نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی ۔

مزیدخبریں