لاہور میں ن لیگ نے میدان مارلیا ، الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنج نہیں کیا :خواجہ سعد رفیق 

لاہور میں ن لیگ نے میدان مارلیا ، الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنج نہیں کیا ...
لاہور میں ن لیگ نے میدان مارلیا ، الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنج نہیں کیا :خواجہ سعد رفیق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور سے ن لیگ نے میدان مارلیا ہے، ہم اپنی فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں، عوامی مینڈیٹ کا راستہ نہیں رکنا چاہئے،ہمیں کسی کو چیلنج کرنا اور نہ ہی کسی سے جھگڑا کرنا ہے ،الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنج نہیں کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کامیابی کے بعد کارکنوں سے خطاب اور  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ نےضمنی انتخاب میں فقید المثال کامیابی حاصل کی ہے، اب تک حاصل کردہ نتائج کےمطابق قومی اسمبلی کی دونوں اور صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستیں نوازشریف کی جماعت نے حاصل کی ہیں ، جہاں تک راول پنڈی کی نشست کا تعلق ہے، وہ بھی پی ایم ایل این نے حاصل کی ہے مگر شیخ رشید احمد نے اپنی شکست چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہحیران ہوں کہ عمران خان کیسے حکمران ہیں جو ہر وقت آستینیں چڑھاکر اپوزیشن کو للکارتےہیں؟عمران خان وزیراعظم بن کر اپوزیشن سے ملتے اور احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا راستہ اختیار نہ کرتے تو بہتر رہتا، خان صاحب نے احتساب کے نا م پر سیاسی انتقام کاراستہ اختیارکیا، ایسی باتیں جمہوریت کے لئے اچھا شگون نہیں لیکن ہمیں کسی کوچیلنج نہیں کرنا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں کاروان جمہوریت بڑھتا رہے گا، ملک میں جمہوریت کے لئے سا زگارماحول پیدا کیاجائے کیونکہ شفاف جمہوریت کے لئے کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شفاف جمہوریت کاسورج طلوع ہوگا،عوامی مینڈیٹ کا راستہ نہیں رکنا چاہئے، اگر ہم کسی کا راستہ نہیں روکیں گے توجمہوریت مضبوط ہوگی،ایم ایم اے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے  ہماری مدد کی ہے، ان کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے زندگی کے قیمتی سال قید میں گزارے ہیں،عوامی امنگوں سے چلنے والا پاکستان ہمارا خواب ہے،میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں کاروان جمہوریت آگے بڑھتا رہےگا۔