فلمی صنعت کے بحران نے گلوکاروں کو گھر بٹھا دیا :سلیم بزمی

فلمی صنعت کے بحران نے گلوکاروں کو گھر بٹھا دیا :سلیم بزمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے سٹیشن ڈائریکٹر گلوکارمحمد سلیم بزمی نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے بحران نے بہت سے گلوکاروں کو گھر بٹھا دیا ہے لیکن مایوس کن صورتحال کے باوجود بہتری کی توقع رکھنی چاہئے کیونکہ اچھے دن لوٹ کر ضرور آئیں گے۔ سلیم بزمی نے کہا کہ جب کچھ عرصہ پہلے زیادہ فلمیں بن رہی تھیں تو بہت سے نئے گلوکاروں کو بھی مواقع ملے لیکن اب حالات بہت مختلف ہیں۔ گلوکاروں کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے شوز وغیرہ کرنا پڑتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑے بڑے گلوکار لائیو گانے سے گھبراتے ہیں اور ریکارڈ شدہ گانوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن میں ہمیشہ لائیو گانے کو ترجیح دیتا ہوں۔
محرم الحرام کے دوران اپنی تمام فنّی سرگرمیاں منسوخ کردیتا ہوں تمام مسلمانوں کو امام حسینؓ کی عظیم قربانی کی یاد مل کر منانی چاہیے۔

مزید :

کلچر -