فلموں میں جدید ٹیکنالوجی اور ثقافت اجاگر کرنا ہوگی:پنکی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ، ماڈل اور پرفارمرپنکی نے کہا ہے کہ فلم اور سٹیج دونوں میں کام کرکے شہرت ملی۔فلم ’’عالم‘‘میں کیریئر کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔پنکی نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔
، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سنیماؤں کا رخ کریں گے۔