پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے :کائنات رانا

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے :کائنات رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ کائنات رانا نے کہاہے کہ میڈیااورحکومت اچھے طریقے سے پرموٹ کرے تو پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ سنبھالا دینے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ابھی بھی سٹوڈیوز میں انڈسٹری کو اپنے قدموں پر کھڑے کرنے کا عزم لئے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان کو سپورٹ کرنے سے انڈسٹری کو بھی سپورٹ ملے گی۔کائنات رانا نے کہاکہ اگر حکومتی سطح پر فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے کوششیں کی جائیں اور فلمسازوں کو فلم بنانے کے لیئے آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں تو اس سے بھی کافی بہتری آسکتی ہیں۔کائنات رانا نے کہاکہ بہت سارے باصلاحیت ہدائتکار اپنے پراجیکٹ لے کے بیٹھے ہوئے ہیں مگر سپورٹ اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا پارہے۔

مزید :

کلچر -