اداکار و ماڈل سعدیہ خا ن کا اپنی شرائط پر فلم میں کام کرنے کا علان
لاہور(فلم رپورٹر)سعدیہ خان مقبول اداکارہ کے ساتھ ساتھ ماڈل بھی ہیں جنہیں طویل عرصے سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز بھی ہیں۔انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بالی وڈ میں سے بھی کام کی آفرز ہیں لیکن ابھی تک وہ کسی فلم میں کام نہیں کرسکیں کیونکہ وہ اپنی شرائط پر کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔سعدیہ خان ایک سال قبل بھارت بھی گئی تھیں جہاں ان کی ملاقات اکشے کمار سے بھی ہوئی جو انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مندتھے جبکہ اس کے علاوہ انہیں ایک بڑی کمپنی کی فلم میں بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔ لیکن کاسٹیوم اور دیگر معاملات فائنل نہ ہونے کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی۔