بگ بینگ پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل ’’چیخ‘‘کی ریکارڈنگ

بگ بینگ پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل ’’چیخ‘‘کی ریکارڈنگ

لاہور(فلم رپورٹر) کراچی میں شروع ہوگئی ہے جس میں صباقمر اور بلال عباس سمیت بہت سے دیگرفنکارحصہ لے رہے ہیں۔زنجبیل عاصم کی تحریر کردہ سیریل کے ڈائریکٹر بدرمحمود ہیں جو ’تیری رضا‘ ’مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے‘اور’ایسی ہے تنہائی‘جیسے کئی ڈرامے بناچکے ہیں۔ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں نئی ڈرامہ سیریل ’’چیخ‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں شروع

نورالحسن،صائمہ قریشی،عمادعرفانی ، عزیقہ ڈینئل اور اعجازاسلم شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرامے میں ایک انتہائی اہم معاشرتی مسئلہ کو موضوع بنایا گیا ہے جس کے ذریعے اس برائی کی عکاسی کی گئی ہے۔اس ڈرامے کے ذریعے ناظرین صبا قمر اور نورالحسن کو کئی سال بعد اکٹھے اہم کردار میں دیکھ سکیں گے جنہوں نے آخری بار ڈائریکٹرامین اقبال می مشہور سیریل’تھکن‘میں کام کیا تھا۔گزشتہ روز’چیخ‘ کی ریکارڈنگ کے دوران تمام فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور جی بھر کر سوشل میڈیا کے لئے تصویریں بھی بنائیں۔

مزید : کلچر