چاند برال ڈائریکٹر عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘ ‘میں کاسٹ

چاند برال ڈائریکٹر عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘ ‘میں کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر)چاند برال ملک کے نامور کامیڈین ہیں جنہوں نے پہلے تھیٹر اور پھر ٹی وی پر خوب نام کمایا اور تھوڑے عرصے میں اپنی مستند پہچان بنائی۔انہوں نے ’’مذاق رات‘ ‘سمیت کئی ٹی وی پروگراموں میں بھی یادگار کام کیا جس کی بنیاد پر ان پروگراموں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔اب چاند برال نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا ہے اور وہ ان دنوں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ترکی میں جاری ہے۔چاند برال کو ملک کے نامور ڈائریکٹر عاصم رضا نے اپنی فلم ’’پرے ہٹ لو‘ ‘میں کاسٹ کیا ہے جس کی شوٹنگ ترکی میں جاری ہے۔

جہاں وہ ماہرہ خان،حنا دلپذیر اور مایاعلی کے ساتھ اپنا کام مکمل کرارہے ہیں۔ اس بارے میں چاندبرال کا کہنا ہے کہ میں اسے پانی خوش قسمتی کہوں گا کہ مجھے پہلی ہی فلم عاصم رضا جیسے ڈائریکٹر کی ملی جہاں مجھے سینئر اور مقبول ترین فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی ہی فلم کی تلاش تھی اور میں مستقبل میں صرف معیاری فلموں ہی کام کروں گا۔

مزید : کلچر