علی شفقت کے گھر مجلس عزا کا انعقاد،شوبز شخصیات کی شرکت

علی شفقت کے گھر مجلس عزا کا انعقاد،شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار علی شفقت کے گھر گزشتہ روز مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ذاکرہ نے فضائل ومصائب اہلیبیتؓ بیان کئے ۔مجلس عزا میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں سٹار میکر جرار رضوی،بلال،شیبا بٹ ،ندیم،سونو ڈینجرس،رینا چوہدری،آنٹی کینڈی ،وسیم رحمان اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی شفقت نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانی دے کر وہ کارنامہ انجام دیا جس کا ذکر رہتی دنیا تک جاری رہے گا۔

میں ہر سال اپنے گھر پر مجلس عزا کا انعقاد کرتا ہوں جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرکے امام عالی مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کرتی ہے۔علی شفقت کا کہنا ہے کہ تمام مسلمانوں کا نواسہ رسولؐ کی قربانی کی یاد منانی چاہیے۔

مزید : کلچر