بھارتی ڈراموں کی نشریات پر پابندی لگائی جائے:راشد محمود

بھارتی ڈراموں کی نشریات پر پابندی لگائی جائے:راشد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر بھارتی ڈرامے نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ گزشتہ روز ایک ملاقات میں اداکار راشد محمود نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی عائد ہے اسی طرح پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھی بھارتی ڈراموں پر پابندی لگائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بہت مضبوط ہے تاہم اس کی مزید ترقی کے لئے ہر سطح پر اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

مزید :

کلچر -