سوزانے خان نے جنسی ہراسانی کے الزامات کو جھوٹا قراردیدیا

سوزانے خان نے جنسی ہراسانی کے الزامات کو جھوٹا قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزان خان نے ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت سامنے آنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قراردے دیا۔بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزان خان نے حال ہی میں ’’می ٹو‘‘مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو قانونی ثبوت کے بغیر غلط الزامات نہیں لگانے چاہئیں، لوگ سوشل میڈیا کو غلط انداز میں استعمال کررہے ہیں، میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن پھر مجھے محسوس ہوا کہ می ٹو مہم کے تحت بہت سارے غلط اور جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اوریہ صحیح نہیں ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے چند روز قبل اداکار ہریتھک روشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاتھا کہ ہریتھک کو بھی ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت سزا ملنی چاہیے کیونکہ وہ اپنی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری لڑکیوں کے ساتھ گھومتے تھے، اس کے علاوہ تمام فلمسازوں کو ہریتھک روشن کے ساتھ کام کرنا بند کردینا چاہیے۔

مزید :

کلچر -