بھارتی شوگر ملوں کے ڈیڑھ لاکھ ٹن خام ،1 لاکھ ٹن سفید چینی برآمد کرنے کے معاہدے
ممبئی (اے پی پی)بھارت کی شوگر ملوں نے 1 لاکھ 50 ہزار ٹن خام اور 1 لاکھ ٹن سے زیادہ سفید چینی برآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کردیے جن کی ترسیل اکتوبر سے دسمبر کے دوران کی جائے گی۔شوگر انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بھارتی شوگر ملوں کی جانب سے خام چینی کی ترسیل کے یہ معاہدے تین سال میں پہلی مرتبہ ہے جس کی وجہ امریکی مارکیٹ میں چینی کے بڑھتے نرخ اور بھارتی حکومت کی جانب سے برآمد پر سبسڈی کی فراہمی ہے۔انھوں نے بتایا کہ بھارتی شوگر ملوں نے فری آن بورڈ کی بنیاد پر 280 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 1 لاکھ 50 ہزار ٹن خام چینی برآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، ترسیل نومبر اور دسمبر کے دوران کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملوں نے خام چینی کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ ٹن سفید چینی کی برآمد کے معاہدے بھی کیے ہیں جن کے نرخ فری آن بورڈ کی بنیاد پر 305 ڈالر فی ٹن اور ترسیل اکتوبر سے دسمبر کے عرصے میں کی جائے گی۔