استنبول میں لیدرگارمنٹس اورلیدرسے بنی اشیاء کی بین الاقوامی نمائش جنوری میں ہوگی

استنبول میں لیدرگارمنٹس اورلیدرسے بنی اشیاء کی بین الاقوامی نمائش جنوری میں ...

اسلام آباد (اے پی پی) ترکی کے شہر استنبول میں لیدرگارمنٹس اورلیدرسے بنی اشیاء کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوگی۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق ’’لی شو‘‘ کے نام سے بین الاقوامی نمائش 24 جنوری سے شروع ہوکر26 جنوری کو اختتام پذیرہوگی،نمائش میں لیدرگارمنٹس، فرگارمنٹس، ہیڈگئیرز، لیدربیگز، لیدرشوز، لیدرگلوز اورچمڑے سے بنے دیگرمصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔ اتھارٹی نے اس نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو29 اکتوبرتک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس ایک لاکھ 5 ہزارروپے مقرر کی ہے۔نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

مزید : کامرس