ایس این جی پی ایل نے سردیوں میں گیس بچاؤ مہم کا آغاز کر دیا

ایس این جی پی ایل نے سردیوں میں گیس بچاؤ مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(اے پی پی )محکمہ سوئی گیس پائپ لائنز لمٹیڈ نے ملک بھر میں گیس کی قلت کے پیش نظر گیس بچاؤ مہم کا آغاز کر دیا ہے، ترجمان کے مطابق سردیوں میں گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گاجس کے لئے محکمہ کی جانب سے عوام کیلئے ضروری اور اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں،تا ہم خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف موقع پر ہی کارروائی کی جائیگی۔ ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گیس کا استعمال ہر گھر کی ضرورت اور لازم ہے مگر اس کا استعمال صرف چولہا جلانے اور کھانا بنانے کے لئے کیا جانا چاہئے کیونکہ سردیوں میں گیس اور گیزر کے استعمال کی وجہ سے گیس کی طلب میں بے حد اضافہ ہو جا تا ہے جو اس کی قلت کا باعث بنتا ہے، انہوں نے بتایا کہ صارفین کو قدرتی گیس کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور اس کو اپنا فرض سمجھیں تاکہ ملک کے تمام بڑے چھوٹے علاقوں کو گھریلو سطح پر بلا تفریق گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گھریلو صارفین کمپنی کی ہدایت کے مطابق گیزر ہمیشہ استعمال سے محض آدھ گھنٹہ پہلے آن کریں اور نہانے کے فوری بعد گیزر کو پائلٹ پر کر دیں، ترجمان نے مزید کہا کہ گیزر میں ٹائمر ڈیوائس، کونکیل بیفل اور سولر واٹر ہیٹر کے استعمال سے صارفین گیس بل میں کمی لا سکتے ہیں،

ترجمان نے مزید بتایا کہ گیس ہیٹرز کے استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے کیونکہ یہ گیس کاربن مونو آکسائیڈ میں اضافہ کرتی ہے اور اگر گیس لیکیج یا ایمرجنسی کی صورتحال یا دیگر مسائل پیدا ہوں تو اس کی فوری اطلاع محکمہ کی ہیلپ لائن نمبر 1199پر

مزید : کامرس