موبائل فون بینکنگ سے استفادہ کرنیوالوں کی تعداد 34لاکھ تک پہنچ گئی : سٹیٹ بینک

موبائل فون بینکنگ سے استفادہ کرنیوالوں کی تعداد 34لاکھ تک پہنچ گئی : سٹیٹ بینک

لاہور(اے پی پی )عصر حاضر میں جدید اور تیز ترین کاروباری رجحانات کی وجہ سے موبائل فون بینکنگ غیر معمولی اہمیت حاصل کر چکی ہے ۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جون2018کے اختتام پرموبائل فون بینکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنیوالوں کی تعداد34لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ موبائل بینکنگ کا زیادہ تر استعمال ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کیلئے کیا گیا جن کی ٹرانزیکشنز کا حجم گزشتہ مالی سال2018میں مجموعی طور پر196.4 ملین روپے رہا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مالیاتی شعبہ میں خدمات فراہم کرنیوالے21بینک موبائل فون بینکنگ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں موبائل فون بینکنگ کے استعمال میں195افیصد اضافہ سے دوران سال 210بلین روپے کی موبائل فون بینکنگ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مالیاتی شعبہ میں خدمات فراہم کرنیوالے21بینک یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق ای بینکنگ چینلز میں آن لائن ٹرانزیکشنز،اے ٹی ایم،ای کامرس،انٹرنیٹ،موبائل فون اور کال سینٹرز بینکنگ میں کل 656.4ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں ۔

جن کی مالیت47.4ارب روپے تھی۔

مزید : کامرس