دستانوں کی برآمدات میں 23.4 فیصد کمی
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے دوسرے مہینے میں ملک سے دستانوں کی برآمدات میں 23.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطا بق اگست 2018ء کے دوران پاکستان نے دستانوں کی برآمدات سے 7.63 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 23.4 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ماہ اگست میں پاکستان کودستانوں کی برآمدات سے 9.96ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا