750روپے کی قرعہ اندازی آ ج ہو گی
لاہور(اے پی پی )قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج 15 اکتوبربروزپیر کو لاہور میں ہو گی جو رواں سال کی26ویں اور مجموعی طور پر68ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔