موجودہ حکومت کو کام کرنے ،جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہیے، چوہدری شجاعت
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ضمنی انتخاب میں این اے 69 گجرات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اتوار کو مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چودھری شجاعت صبح سویرے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ میونسپل ماڈل سکول مسلم آباد میں ووٹ کاسٹ کیا ٗبعد ازاں وہ چکوال روانہ ہو گئے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہیے۔
چوہدری شجاعت