ن لیگ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی اجلاس منعقد کرے گی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپنا اجلاس شیڈول کے مطابق منعقد کرینگے،دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے باوجود اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پیر کو شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی اجلاس منعقد کریگی جس کی صدارت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرینگے۔مریم اورنگزیب کے مطابق ہم نے قومی اسمبلی اجلاس جلد بلانے کی درخواست کی تھی مگراسپیکرنے اجلاس جلد بلانے کی درخواست منظورنہیں کی اس لئے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے باوجوداپوزیشن نے احتجاج جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا علامتی اجلاس طلب پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر طلب کر رکھا ہے،جس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر بحث کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق احتجاجی اجلاس قومی اسمبلی کے باہر سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی اجلاس قومی اسمبلی کی سیڑھیوں پر منعقد ہوگا۔
ن لیگ اجلاس