زینب قتل کیس ، سزائے موت مجرم علی عمران کی کل ورثاء سے آخری ملاقات کرائی جائیگی
لاہور( این این آئی) زینب قتل کیس میں موت کی سزا پانیوالے مجرم علی عمران کی کل (منگل )کے روز ورثاء سے آخری ملاقات کرائی جائے گی ۔بتایا گیا ہے جیل انتظامیہ نے مجرم کی والدہ سلمی بی بی کو خط لکھ کر آگا ہ کیا ہے مجرم کے 50رشتہ داروں کی منگل کی آخری ملاقات کرائی جائے گی۔جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کو بدھ کی علی الصبح پھانسی دی جائے گی۔مجرم کی میت میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعد ورثا ء کے حوالے کی جائے گی۔صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر مجرم علی عمران کے 17اکتوبر کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔
زینب مجرم