رنگ محل پولنگ ا سٹیشن کے باہر بریانی نہ ملنے پر لیگی کارکن آپس میں ہی الجھ پڑے

رنگ محل پولنگ ا سٹیشن کے باہر بریانی نہ ملنے پر لیگی کارکن آپس میں ہی الجھ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی ،کامرس رپورٹر،نیوز رپورٹر)ضمنی انتخابات میں رنگ محل پولنگ اسٹیشن کے باہر لیگی کارکن ایک دوسرے سے ہی الجھ پڑے جھگڑا کی وجہ دوپہر کے وقت کھانے میں بریانی سے بوٹی نہ ملنا تھا جس پر کاکن ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے اور اس موقع پر کارکن کھانے پر بھی ٹوٹ پڑے جس سے بڑی مقدار میں کھانا بھی ضائع ہوگیا امیدوار کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارکنوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا مگر جیسے ہی کھانا ملا بریانی میں بوٹی نہ ہونے پر جھگڑا شروع ہوگیا اور اس موقع پر دیگر کارکنوں نے حالات پر قابو پانے میں مدد کی جبکہ پولیس نے بھی اس موقع پر مداخلت کی اور کارکنوں کے درمیان جھگڑا ختم کروایا ۔
لیگی لڑائی

مزید :

صفحہ آخر -