پولیس نے چوک ناخدا شاد باغ میں پی ٹی آئی کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا

پولیس نے چوک ناخدا شاد باغ میں پی ٹی آئی کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پولیس نے چوک ناخدا شاد باغ کے مقامی پولنگ اسٹیشن سے دو سو میٹر کے فاصلے پر لگایا جانے والا پی ٹی آئی کا انتخابی کیمپ اکھاڑ پھینکا پولیس نے کیمپ میں موجود ووٹرز لسٹیں ، پرچیاں بھی قبضہ میں لے لیں، پولیس کی اس کارروائی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تین مرتبہ انتخا بی کیمپ لگایا لیکن پولیس نے تینوں مرتبہ کیمپ اکھاڑ پھینکا جس پر حلقہ این اے 124 سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولیس کی طرف راہی کے حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام کو شکایت درج کروا دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی کیمپ کے سامنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان لگا ہے لیکن پولیس نے (ن) لیگی کیمپ کو کچھ نہیں کیا صرف پی ٹی آئی کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -