اثاثوں کے ریکوری یونٹ کیلئے تین نام فائنل

اثاثوں کے ریکوری یونٹ کیلئے تین نام فائنل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے اثاثوں کے ریکوری یونٹ کیلئے 3ارکان کے نام فائنل کرلیے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریکوری یونٹ میں ایف آئی اے، نیب، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر کے نمائندے ہوں گے۔ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر ہوں گے جبکہ نیب کے عرفان منگی اور ایف آئی اے کے ڈاکٹر رضوان بھی شامل ہیں ، تاہم یونٹ میں اسٹیٹ بینک کی نامزدگی کا انتظار ہے ۔

مزید : صفحہ آخر