شہباز شریف کے کیس میں کون سا قانون لاگو ہوا؟ ایاز صادق کا سوال

شہباز شریف کے کیس میں کون سا قانون لاگو ہوا؟ ایاز صادق کا سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے سوال اٹھائے ہیں کہ شہباز شریف کے کیس میں کون سا قانون لاگو ہوا؟ تفصیل کسی اور کیس میں مانگی اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز اکانٹبلیٹی بیورو نہیں بلکہ نیشنل اکانٹیبلٹی بیورو ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اب مسلم لیگ (ن) احتساب کے قانون کو بھگت رہے ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان تحریک انصاف کو احتساب کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے سوچنا ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -