’’انڈرسٹینڈنگ چائنہ‘‘ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں اور دانشوروں کا 13 رکنی وفد چین روانہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ’’انڈرسٹینڈنگ چائنہ‘‘ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں اور دانشوروں کا وفد چین کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوگیا۔ 13 رکنی وفد چین کے دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ شنگھائی کا بھی دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ’’انڈرسٹینڈنگ چائنہ‘‘ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں اور دانشوروں کا 13 رکنی وفد چین کے لئے روانہ ہوا ہے۔ وفد دورے کے دوران چینی اعلیٰ حکام (کمیونسٹ پارٹی) کے رہنماؤں اور میڈیا کے لوگوں سے ملاقات کرے گا۔ چین میں قیام کے دوران وفد کو سی پیک اور پاک چین تعلقات کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ شنگھائی کا بھی دورہ کرے گا۔ ’’انڈر سٹینڈنگ چائنہ‘‘ کے زیر اہتمام جانے والے وفد میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، ہارون الرشید، ارشاد عارف، حبیب اکرم، سلیم بخایر، نذیر لغاری، خوشنود علی خان، مجاہد بریلوی، بیازد خان، شعیب بن عزیز، عامر خان، ظفرالدین محمود اور منصور آفاق شریک تھے۔ ایئر پورٹ پر گفتگو کے دوران وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہم چینی عوام کیلئے محبت اور خیر سگالی کا پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔ اس طرح کے دوروں سے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔
روانہ