ہمارا ایم این اے منسٹری نہیں مانگے گا ،حکومت کو مسائل سے آگاہ کرے گا،مصطفی کمال
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ ہمارا ایم این اے منسٹری نہیں مانگے گا ٗحکومت کو مسائل سے آگاہ کرے گا۔کراچی کے حلقہ این اے 243 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ لوگ گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں، یہ اہم الیکشن ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ لوگوں نے موقع دیا تو ہمارے ایک ایم این اے کی آواز 20 پر بھاری ہوگی، ہمارا ایم این اے منسٹری نہیں مانگے گا حکومت کومسائل سے آگاہ کرے گا۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ امید ہے ضمنی انتخابات شفاف ہوں گے، لوگوں کوشکایات نہیں ہوں گی۔
مصطفی کمال