جیل خانہ جات نے نئی 6جیلوں کیلئے پنجاب حکومت سے اسلحہ طلب کرلیا

جیل خانہ جات نے نئی 6جیلوں کیلئے پنجاب حکومت سے اسلحہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ : یو نس باٹھ)پنجاب کی نئی جیلوں کے لئے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لئے محکمہ جیل نے پنجاب حکومت سے کروڑوں روپے کی ایس ایم جی رائفلیں، شارٹ گن پمپ ایکشن سمیت 956 مزید رائفلیں مانگ لیں جبکہ دور سے اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لئے 13 سٹین گن اور پریشر گن بھی مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان میں کچھ جدید رائفلیں روس سے اور باقی پاک آرمی کی ایک فرم سے خریدی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئی بننے والی چھ جیلیں جن میں نارووال ، او کاڑہ حافظ آباد، نارووال، راجن پور اور سب جیل شجاع آباد شامل ہیں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے محکمہ جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت سے مزید اسلحہ مانگا ہے، اسلحے میں ایس ایم جی پی کے کی 100 رائفلیں، ایس ایم جی پی کے سیون 72 رائفلیں، 12 بورٹ شارٹ گن پمپ ایکشن 400 رائفلیں، ڈی ایم آر 16 رائفلیں، 52 جدید پستول اور ایم جی تھری 16 رائفلیں شامل ہیں جبکہ بیرونی دروازوں اور موچوں پر ڈیوٹیاں دینے والے اہلکاروں کے لئے 120 بڑی اور درمیانے سائز کی جیکٹیں خریدی جائیں گی،یہ اسلحہ 6 کروڑ 79 لاکھ 70 ہزار روپے میں خریدا جائے گا۔ اسلحہ جیل حکام کو ملتے ہی متعلق جیلوں تک پہنچا دیا جائے گا۔ آئی جی جیل کے مطابق موجودہ اسلحہ ناکا فی ہے ۔تاہم جیل انتظامیہ نے ممکنہ وسائل میں سکیورٹی کے فول پروف انتظام کیے ہیں ۔ انھوں نے بتایا پنجاب میں نئی جیلوں کے قیام سے جیلوں میں حوالاتیوں کے بڑ ھتے ہوئے رش میں قدرے بہتری آئی ہے ۔جیلوں میں سکیورٹی کے نظام سمیت دیگرتمام لوازمات جو موجودہ دور کے لیے ضروری ہیں پورے کیے جارہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -