چینی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف میں نئے تعلقات کا آغاز

چینی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف میں نئے تعلقات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چین کی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دستخط کی تقریب دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی جس میں کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔تحریک انصاف کے جانب سے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی نے یادداشت پر دستخط کیے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے مابین روابط مستحکم اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے مابین سٹریٹجک شراکت داری میں تقویت کیلئے دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے مابین باقاعدگی سے وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -