این اے 243 میں ضمنی انتخابات کے دوران میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

این اے 243 میں ضمنی انتخابات کے دوران میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) این اے 243 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا ۔ بعض پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے موقع پر تعینات اہلکاروں نے یہ کہہ کر میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے روک دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کو کوریج کرنے سے روکنے کے احکامات ہیں۔گلشن اقبال میں قائم گلشن پبلک پولنگ اسٹیشن کے پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے صحافیوں کو اندر نہیں جانے دیا اور الیکشن کمیشن کے کارڈ کو منانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انتخابات کی کوریج کے لئے جو کارڈ موجود ہیں ان پر ہاتھ سے کاٹ کر بائی الیکشن لکھا ہوا ہے اس لئے ہم اس کو نہیں مانتے ہیں جبکہ یہ کارڈ الیکشن کمیشن کی جانب سے صحافیوں کو جاری کئے گئے تھے۔

میڈیا کوریج

مزید : صفحہ آخر