العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی

العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت(آج) پیر دوبار ہ احتساب عدالت میں کو ہوگی ٗ استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ سابق وزیر اعظم کے خلاف ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے تفتیشی افسر کو دوبارہ عدالت میں طلب کرنے سے متعلق درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ وہ استغاثہ کے گواہ سے مزید سوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء کا بیان ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی عدالت میں پیش ہونگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -