ضمنی انتخابات ،(ن) لیگ کا مانیٹرنگ سیل متحرک رہا
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ضمنی انتخابات میں کسی بھی طرح کی شکایات سے آگاہی کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مانیٹرنگ سیل متحرک رہا ۔ سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ،(ن) لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران، سابق وزیر بلدیات منشا اللہ بٹ اور عطاء تارڑ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں اور حلقے میں موجود رہنماؤں سے مسلسل رابطہ کر کے آگاہی حاصل کرتے رہے ۔ مانیٹرنگ سیل کی جانب سے ضمنی انتخاب کے حلقوں سے موصول ہونے والی شکایات بارے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جاتا رہا ۔