نوشہرہ،قبائلی عمائدین کی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنیکی اجازت

نوشہرہ،قبائلی عمائدین کی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنیکی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ میں خواتین کو ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نوشہرہ کے مطابق الیکشن کمیشن حکام اور مقامی عمائدین کے درمیان جرگہ ہوا جس میں عمائدین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ خواتین ووٹ کاسٹ کریں ۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے بتایا کہ صبح سے خواتین اس علاقے میں ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں آئیں، انہوں نے 2013 اور 2018 کے الیکشن کے دوران بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔ضمنی انتخاب کے دوران اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زڑہ میانہ میں خواتین ووٹر کو ووٹ پول کرنے سے روک دیا گیا تھا۔پولنگ اسٹیشن پر عملے کے موجود ہونے کے باوجود پولنگ ایجنٹ مراکز پر نہیں پہنچ سکیں تھیں۔بعد الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو فوی حل کروائیں۔
قبائلی عمائدین

مزید :

علاقائی -