ملکی دستور میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے، جاپانی وزیراعظم

ملکی دستور میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے ملکی دفاع پر نظرثانی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جاپان کے دستور میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے تا کہ ملکی افواج اپنی ملازمت پر فخر کر سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قدامت پسند وزیراعظم ملکی دستور میں تبدیلی کا اظہار کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔ جاپانی دستور کی شق نمبر نو جاپانی فوج کو بین الاقوامی تنازعات میں حصہ لینے یا انہیں حل کرنے کی کوششوں میں شریک ہونے سے روکتی ہے۔ وزیراعظم شینزو آبے اسی شق میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تا کہ بوقت ضرورت ملکی دفاع کے لیے فوج کھڑی ہو سکے۔

جاپانی وزیراعظم

مزید : علاقائی