پی کے78کے عوام نے ہمیں ووٹ دیاان کامشکورہوں، غلام احمد بلور
پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پی کے78کے عوام نے ہمیں ووٹ دیاان کامشکورہوں ٗجن جماعتوں نے الیکشن میں ہماراساتھ دیا،ان سب کاشکریہ اداکرتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارون بلورکی شہادت کاذکرنہ کریں،میں اپنے جذبات قابونہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ووٹ دیئے ، ابھی ثمرہارون بلورکوبرتری حاصل ہے۔