چری کوٹ سیکٹر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی

چری کوٹ سیکٹر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی

راولپنڈی،ڈونگی(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے جس میں گزشتہ روز بھی فائرنگ سے ن ایک شہری شدید زخمی ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر چری کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی فا ئر نگ کے جواب میں مؤثر کارروائی کی۔علاو ہ ازیں لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ میں سرحدی گاؤں ندی سوہانہ میں محمد لیاقت ولد منظور احمد قوم گجر عمر 23سال گھاس کی کٹائی کر رہا تھا کہ اچانک اس نے پاؤں بارودی سرنگ پر رکھ دیابارودی سرنگ پھٹنے سے محمد لیاقت شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ٹی ایچ کیو لایا گیا جہاں حالت خراب ہونے کے پیش نظر فوری طور پر ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔

بھارتی فائرنگ

مزید : علاقائی