گڈانی، جہاز میں آگ بھڑکنے سے 7 مزدور جھلس گئے ٗتین کی حالت نازک

گڈانی، جہاز میں آگ بھڑکنے سے 7 مزدور جھلس گئے ٗتین کی حالت نازک

گڈانی (این این آئی)گڈانی میں موجود ناکارہ بحری جہاز میں کٹائی کے دوران آگ بھڑک اٹھنے سے 7 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق آگ جہاز کے انجن روم میں لگی تھی جس کے بعد جہاز پر کام کرنے والے تمام مزدوروں کو نکال لیا گیا تھا اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے 7مزدوروں کو کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی