دہشت گرد حملوں کا خدشہ، اسلام آباد پولیس نے اپنی ہی سکیورٹی میں اضافہ کردیا

دہشت گرد حملوں کا خدشہ، اسلام آباد پولیس نے اپنی ہی سکیورٹی میں اضافہ کردیا

اسلام آباد( آن لائن)دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ خود کش حملوں کے خدشے کے پیش نظروفاقی پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ثانوی حیثیت دیتے ہوئے اپنی سیکورٹی بڑھا دی ہے اس مقصد کے لئے تاجر برادری اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے اسلام آؓباد کے تمام تھانوں کے اطراف میں سات فٹ اونچی حفاظتی دیوار کھڑی کر دی ہے جبکہ تھانہ میں آنے والے ہر شہری کو گیٹ پر روک لیا جاتا ہے جہاں پر سنتری کو خوش کر کے یا سفارش پر ہی اندر داخل ہونے کی اجازت ملتی ہے ۔ وفاقی دارلحکومت میں سٹریٹ کرائم اور کار چوری کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔پولیس کی جانب سے اپنی سیکورٹی پر توانائی صرف کئے جانے پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اس وقت داو پر لگ گیا ہے شہر میں سٹریٹ کرائم خصوصا پرس چھیننے کی وارداتیں حسب معمول جاری ہیں۔

مزید : علاقائی