بلدیاتی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو مضبوط کر نے کا فیصلہ

بلدیاتی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو مضبوط کر نے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت کامتوقع بلدیاتی انتخابات سے پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو حلقوں میں مضبوط کر نے کا فیصلہ ‘اراکین اسمبلی کی مر ضی سے انکے حلقوں میں فی کس دس کروڑ کی تر قیاتی سکیمیں بنائی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کی پنجاب حکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موجودہ بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد آئندہ سال متوقع بلدیاتی انتخابات سے پہلے اپنی جماعت کے کامیاب اراکین پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں بھر پور ترقیاتی منصوبے لانا چاہتی ہے تاکہ ان حلقوں میں اراکین اسمبلی کو مز ید مضبوط کیا جاسکے جسکے لیے ضمنی بجٹ کے ذریعے اراکین اسمبلی کی مر ضی سے فی کس دس کروڑ کی تر قیاتی سکیمیں بنائی جائیں گی۔
اراکین مضبوط

مزید :

علاقائی -